آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں باآسانی 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی،مارکس سٹوئنس مین آف دی میچ ، سپینسر جانسن مین آف دی سیریز قرار

ہوبارٹ۔18نومبر (اے پی پی):مارکس سٹوئنس کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کو با آسانی تیسرے اور آخری بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں نہ صرف 7 وکٹوں سے شکست دے دی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی کلین سویپ کرلی۔ کینگروز بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت پاکستان کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18.1ویں اوور زمیں 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ آسٹریلیا کی …

ہوبارٹ۔18نومبر (اے پی پی):مارکس سٹوئنس کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کو با آسانی تیسرے اور آخری بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں نہ صرف 7 وکٹوں سے شکست دے دی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی کلین سویپ کرلی۔

کینگروز بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت پاکستان کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18.1ویں اوور زمیں 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرون ہارڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، ایڈم زمپا اور سپینسر جانسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ زیویر بارٹلیٹ اور نیتھن ایلس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے ملنے والا 118رنز کا ہدف مارکس سٹوئنس کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت آسٹریلوی ٹیم نے 11ویں اوورز کی دوسری گیند پر 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مارکس سٹوئنس ناقابل شکست 61 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، ان کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،آسٹریلیا کے ہی سپینسر جانسن کو عمدہ بائولنگ پر میچ آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ پیر کو دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ شروع ہوا تو پاکستان ٹیم کے محمد رضوان کی جگہ کپتانی کی ذمہ داریاں نبھانے والے سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ آسٹریلیا کی طرف سے زیویر بارٹلیٹ نے بائولنگ اٹیک کیا لیکن صاحبزادہ فرحان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ،ان کو سپینسر جانسن نے زیویر بارٹلیٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔ حسیب اللہ پاکستان کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 24 رنز بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر میتھیو شارٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔ عثمان خان تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو صرف 3 رنز بنا سکے ،ان کو ایرون ہارڈی نے نیتھن ایلس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر پائے اور 9 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صرف ایک رن بنا کر ایرون ہارڈی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔اس موقع پر سابق کپتان بابر اعظم 41 رنز بناکر ایڈم زمپا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ عرفان خان 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد عباس آفریدی بھی ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے ، ان کو ایرون ہارڈی نے میتھیو شارٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔شاہین شاہ آفریدی آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 16 رنز بنانے کے بعد زیویربارٹلیٹ کی گیند پر جوش انگلس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ٹی ٹونٹی ڈیبیو کرنے والے جہانداد خان چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈر پر کیچ آؤٹ ہو گئے، ان کو 5 کے انفرادی سکور پر نیتھن ایلس نے مارکس سٹوئنس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔ پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صفیان مقیم تھے جو ایک رن بنا سکے اور سپینسرجانسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔حارث رئوف بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے ۔ یوں پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18.1 اوورز میں 117 بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے آسٹریلوی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 118رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرون ہارڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، ایڈم زمپا اور سپینسر جانسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ زیویر بارٹلیٹ اور نیتھن ایلس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔118رنز کا ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو شارٹ اور جیک فریزرمیک گرک نے اننگز کا آغازکیا لیکن میتھیوشارٹ 2 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے،ان کو شاہین شاہ آفریدی نے عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 30 کے مجموعی سکور پر گر گئی جب جیک فریزرمیک گرک 18 رنز بناکر جہاندادخان کی گیند پر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

ان کے بعد جوش انگس اور مارکس سٹوئنس نے تیسری وکٹ پر 55 قیمتی رنز جوڑے ، تاہم جوش انگلس 27 رنز بناکر عباس آفریدی کی گیند پر حارث رئوف کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔مارکس سٹوئنس ناقابل شکست 61 اور ٹم ڈیوڈ 7 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ یوں آسٹریلوی ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو نہ صرف 7وکٹوں سے شکست دے دی بلکہ تین میچوں میچ کی سیریز میں اپنا مشن کلین سویپ بھی مکمل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی ،جہانداد خان اور عباس آفریدی نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ مارکس سٹوئنس کو میچ میں ناقابل شکست 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاجبکہ آسٹریلیا کے ہی سپینسر جانسن کو عمدہ بائولنگ پر میچ آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔