آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں پیر12 ستمبر یوم سوگ منانے کا فیصلہ

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں پیر12 ستمبر یوم سوگ منانے کا فیصلہ

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ کی وفات پر یوم سوگ منانے کی منظوری دے دی،کل (پیر12 ستمبر کو )پاکستان میں یوم سوگ کے طور پر منایا جائے گا۔

اتوار کو وزیر ادعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو ملکہ برطانیہ کی وفات پر سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کی تجویز دی تھی۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کی تجویز کی منظوری دے دی اور کابینہ ڈویژن کو متعلقہ انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔