اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی )اٹالین نیوی کے سربراہ ایڈمرل والٹرگیراڈلی نے نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے اٹالین نیوی کے سربراہ کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدمعزز مہمان کا نیول ہیڈ …
اٹالین نیوی کے سربراہ ایڈمرل والٹرگیراڈلی کا نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کا دورہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی )اٹالین نیوی کے سربراہ ایڈمرل والٹرگیراڈلی نے نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے اٹالین نیوی کے سربراہ کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدمعزز مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔ بعد ازاں ، اٹالین نیوی کے سربراہ ایڈمرل والٹرگیراڈلی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُموراوردو طرفہ بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبے بھی زیرِ غور رہے ۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کردار بالخصوص کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنزمیںپاک بحریہ کی شرکت پر روشنی ڈالی ۔ ایڈمرل والٹرگیراڈلی نے خطے میں بحری امن و استحکام کے قیام کے لسلے میں پاک بحریہ کے کردار و خدمات کو سراہا۔








