ون ویلرز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ، سی ٹی او اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کے چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے ہدایت کی ہے کہ ون ویلرز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے انفورسمنٹ کے ساتھ آگاہی سرگرمیوں کو بھی مزید مؤثر بنایا جائے۔

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کے چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے ہدایت کی ہے کہ ون ویلرز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے انفورسمنٹ کے ساتھ آگاہی سرگرمیوں کو بھی مزید مؤثر بنایا جائے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ون ویلنگ ایک خطرناک خلاف ورزی ہے جو شہریوں کی جان و مال کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے ۔والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ کے خطرات اور اس کے سنگین نتائج سے آگاہ کریں،نوجوان ون ویلنگ جیسے خطرناک رجحان سے مکمل اجتناب کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ نہ صرف اپنی جان بلکہ دیگر سڑک استعمال کرنے والوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالتی ہے،ون ویلنگ ٹریفک حادثات کا اہم سبب بنتی ہے، اس خطرناک رجحان کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ون ویلرز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے انفورسمنٹ کے ساتھ آگاہی سرگرمیوں کو بھی مزید مؤثر بنایا جائے ۔ انہوں نے نوجوان اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ون ویلنگ سے گریز کریں ،والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انہیں موٹر سائیکل کے محفوظ استعمال اور ٹریفک قوانین کی پابندی کا پابند بنائیں۔ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کا مقصد صرف قانون پر عملدرآمد نہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ بھی ہے،شہری ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں اور خطرناک ڈرائیونگ کی بروقت نشاندہی کریں۔