سپین کے سائیکلسٹ اینرک ماس نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا،یہ 31 سالہ میزبان سائیکلسٹ کی ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے اوراینرک ماس نے 9ویں مرحلے میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ہی مجموعی برتری مزید مستحکم کرلی ہے۔
سپین کے سائیکلسٹ اینرک ماس نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا، ریڈ جرسی پر گرفت مضبوط

مزید خبریں
میڈرڈ۔31اگست (اے پی پی):سپین کے سائیکلسٹ اینرک ماس نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا،یہ 31 سالہ میزبان سائیکلسٹ کی ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے اوراینرک ماس نے 9ویں مرحلے میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ہی مجموعی برتری مزید مستحکم کرلی ہے۔
بی بی سی کے مطابق ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 81 واں ایڈیشن جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 23 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا نواں مرحلہ ولا جویوسا سے آلٹو ڈی آیتانا پہاڑی ٹریک پر 187.5 کلو میٹر پر محیط تھاجس کو 31 سالہ میزبان سائیکلسٹ اینرک ماس نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
اینرک ماس نے مطلوبہ فاصلہ 5 گھنٹے 10 منٹ 40 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ برطانوی سائیکلسٹ آسکر اونلی ریس میں دوسرے نمبر پر رہےجبکہ سلووینیا کے پریموژ روگلیچ 12 سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔ٹور کے مجموعی مقابلے میں اینرک ماس کی برتری روگلیچ پر بڑھ کر 1 منٹ 18 سیکنڈ ہوگئی ہے۔ مجموعی برتری کی دوڑ میں آسٹریا کے سائیکلسٹ فیلکس گال 18 سیکنڈ کے اضافی وقت کے ساتھ مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ 23 سالہ آسکر اونلی چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
اینرک ماس نے سابق قائد 27 سالہ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر کے ریس سے دستبردار ہونے کے بعد ریڈ جرسی حاصل کی تھی۔ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر 8ویں مرحلے میں حادثے کا شکار ہو کر ہسپتال منتقل ہوگئے تھے اور انہیں سرجری کی ضرورت ہے۔ اینرک ماس نے ہفتہ کو پوڈیم پر ریڈ جرسی پہننے سے بھی گریز کیا تھا۔اینرک ماس نے کامیابی کے بعد کہا کہ ریڈ جرسی پہننے سے انہیں نئی طاقت ملی اور اس جرسی کے ساتھ کامیابی حاصل کرنا ان کے لیے بہت خاص ہے۔








