لاہور ٹریفک پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ، رکشوں اور آن لائن کیبز میں کیو آر پنک بٹن کی تنصیب کا عمل تیز کر دیا ہے، اب تک 66 ہزار سے زائد رکشوں، رائیڈ ہیلنگ سروسز کی کیبز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر پنک بٹن آویزاں کیے جا چکے ہیں۔
لاہور ٹریفک پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ، رکشوں و آن لائن کیبز میں کیو آر پنک بٹن کی تنصیب کا عمل تیز کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔31اگست (اے پی پی):لاہور ٹریفک پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ، رکشوں اور آن لائن کیبز میں کیو آر پنک بٹن کی تنصیب کا عمل تیز کر دیا ہے، اب تک 66 ہزار سے زائد رکشوں، رائیڈ ہیلنگ سروسز کی کیبز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر پنک بٹن آویزاں کیے جا چکے ہیں۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق شہر میں 45 مختلف مقامات پر ٹریفک ٹیمیں کیو آر پنک بٹن آویزاں کر رہی ہیں، جبکہ ہر ٹریفک سیکٹر میں ایک ٹیم کے علاوہ رکشوں کے لیے 12 علیحدہ ٹیمیں بھی مختص کی گئی ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو قانونی دھارے میں لانے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیو آر پنک بٹن کی تنصیب لازم قرار دی گئی ہے.
انہوں نے بتایا کہ مختلف رکشہ یونینز کے اصرار پر ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں سہولت کے لیے مزید چار نئے لائسنس سینٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ اور جدید سکیورٹی فیچرز کے فروغ کو یقینی بنا رہی ہے۔
سیفٹی اور سکیورٹی فیچرز نہ اپنانے والی آن لائن کیب سروسز کے خلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔سی ٹی او لاہور نے کہا کہ آن لائن کیبز میں جدید ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب سے مسافروں اور ڈرائیورز کی مانیٹرنگ مزید موثر ہوئی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کو محفوظ، بااعتماد اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات سے ٹریفک نظم و ضبط اور شہری تحفظ میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔








