اٹلی، فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے اسرائیل سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی بستیوں کی توسیع روکنے کا مطالبہ کیا ہے ، چاروں ممالک نے آباد کاروں کے تشدد اور تعمیراتی کمپنیوں کو ٹینڈرز میں حصہ لینے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
اٹلی، فرانس، برطانیہ اور جرمنی کا اسرائیل سے مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع روکنے کا مطالبہ
مزید خبریں
روم ۔23مئی (اے پی پی):اٹلی، فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے اسرائیل سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی بستیوں کی توسیع روکنے کا مطالبہ کیا ہے ، چاروں ممالک نے آباد کاروں کے تشدد اور تعمیراتی کمپنیوں کو ٹینڈرز میں حصہ لینے کے خلاف خبردار کیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق مشترکہ بیان میں ان چار ممالک نے کہا کہ ہم اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بستیوں کی توسیع اور اپنے انتظامی اختیارات کو ختم کرے، آباد کاروں کے تشدد کے لیے جوابدہی کو یقینی بنائے اور اسرائیلی فورسز کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرے۔ ان ممالک نے نشاندہی کی کہ فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کا تشدد غیر معمولی سطح تک پہنچ چکا ہے۔ان ممالک نے اپنے بیان میں ای ون بستی کے منصوبہ کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ۔








