روم ۔12نومبر (اے پی پی):اٹلی کے شمالی شہر تورینو میں عالمی پروفیشنل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیزن کے فائنل ٹورنامنٹ کے دوران دو مختلف واقعات میں دو تماشائی وفات پا گئے۔العربیہ کے مطابق میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ایک 70 سالہ شخص صبح کے وقت فائنل ٹورنامنٹ کے انعقاد والے کمپلیکس کے قریب شائقین کے علاقے میں طبیعت کی بے حالی کا شکار ہوا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل …
اٹلی ، تورینو میں ٹینس چیمپیئن شپ کے فائنلز کے دوران 2 تماشائیوں کی موت

مزید خبریں
روم ۔12نومبر (اے پی پی):اٹلی کے شمالی شہر تورینو میں عالمی پروفیشنل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیزن کے فائنل ٹورنامنٹ کے دوران دو مختلف واقعات میں دو تماشائی وفات پا گئے۔العربیہ کے مطابق میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ایک 70 سالہ شخص صبح کے وقت فائنل ٹورنامنٹ کے انعقاد والے کمپلیکس کے قریب شائقین کے علاقے میں طبیعت کی بے حالی کا شکار ہوا۔
اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن پہنچنے کے چند لمحوں بعد ہی اس کا انتقال ہو گیا۔چند گھنٹوں بعد امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز اور اطالوی کھلاڑی لورنزو موسیتی کے درمیان مقابلہ جاری تھا۔ میچ کے دوران ایک 78 سالہ تماشائی بے ہوش ہو گیا۔ اسے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا مگر چند لمحوں بعد ہی اس کا انتقال ہو گیا۔ رپورٹوں کے مطابق دونوں افراد کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔عالمی پروفیشنل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیزن کے فائنل ٹورنامنٹ کا آغاز گزشتہ اتوار کو تورینو میں ہوا تھا۔
اس میں سیزن کے اختتام پر بہترین آٹھ رینکنگ والے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔یہ ٹورنامنٹ اس بات کا فیصلہ بھی کرے گا کہ مقامی اسٹار یانک سینر یا ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز سال کے آخر میں عالمی رینکنگ میں سب سے اوپر ہوں گے۔ دونوں کھلاڑیوں نے 2025 میں چار بڑے گرینڈ سلام ٹورنامنٹس میں سے ہر ایک میں دو ٹائٹلز جیتے ہیں اور تین میچوں میں فائنل کا سامنا کر چکے ہیں۔








