اٹلی میں چور1 کروڑ ڈالر مالیت کے فن پارے تین منٹ میں چوری کر کے رفوچکر

روم ۔31مارچ (اے پی پی):اٹلی میں چور1 کروڑ ڈالر مالیت کے فن پارے تین منٹ میں چوری کر کے رفوچکر ہو گئے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اطالوی حکام نےانکشاف کیا ہے کہ چوروں نے اس ماہ اٹلی کے ایک میوزیم میں گھس کر مشہور مصور رینوار، سیزان اور میتیس کے لاکھوں ڈالر مالیت کے فن پارے چرا لیے۔اٹلی کے شہر کارابینیری کی پولیس فورس جو اس چوری کی تفتیش کر رہی …

روم ۔31مارچ (اے پی پی):اٹلی میں چور1 کروڑ ڈالر مالیت کے فن پارے تین منٹ میں چوری کر کے رفوچکر ہو گئے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اطالوی حکام نےانکشاف کیا ہے کہ چوروں نے اس ماہ اٹلی کے ایک میوزیم میں گھس کر مشہور مصور رینوار، سیزان اور میتیس کے لاکھوں ڈالر مالیت کے فن پارے چرا لیے۔اٹلی کے شہر کارابینیری کی پولیس فورس جو اس چوری کی تفتیش کر رہی ہے، کے مطابق چوروں کا گروہ 22 مارچ کی رات شمالی اٹلی کے شہر پارما کے مضافات میں واقع نجی آرٹ میوزیم میگنانی روکا فاؤنڈیشن کے صدر دروازے سے اندر داخل ہوا۔ پولیس کے مطابق تین منٹ کے اندر یہ گروہ تین پینٹنگز چوری کر کے رفوچکر ہو گیا۔چوری شدہ فن پاروں میں پیئر آگست رینوار کی "لے پواسن”، پال سیزان کی "سٹل لائف وِد چیریز”اور ہنری میتیس کی ’چھت پر خاتونِ حرم‘ شامل تھیں، جن کی مشترکہ مالیت تقریباً ایک کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں