روم۔31اکتوبر (اے پی پی):اٹلی نے شدید موسمی صورتحال کے باعث 9 شمالی علاقوں میں انتباہ جاری کر دیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقے شدید بارش اور تیز ہواؤں کی زد میں ہیں ۔اٹلی کے محکمہ برائے شہری تحفظ نے ایمیلیا رومگنا میں شدید موسمی صورتحال بارے انتباہ جاری کیا ہے، یہ علاقے گزشتہ سال مئی میں سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے پہلے ہی تباہی کا شکار تھے۔
ایمیلیا رومگنا کے علاوہ کئی جولین وینس، وینیٹو سمیت دیگر علاقے بھی خطرے کی زد میں ہیں تاہم ٹرینٹو، بولزانو میں خطرے کی شدت کم ہے۔ شدید باشوں کی وجہ سے گزشتہ روز ایمیلیا رومگنا کے شہر پرما میں پل گر گیا تاہم حادثہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔