اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

میڈرڈ۔21نومبر (اے پی پی):اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ ویمن ٹینس ایسوسی ایشن(ڈبلیو ٹی اے)بلی جین کنگ کپ جیت لیا، اس ٹیم نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلواکیہ کی ٹیم کو با آسانی 0-2 شکست دے کر 11 سال بعد یہ ٹائٹل پانچویں مرتبہ اپنے نام کیا۔ڈبلیو ٹی اے بلی جین کنگ کپ ک61 ویں ایڈیشن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے سپین کے شہر …

میڈرڈ۔21نومبر (اے پی پی):اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ ویمن ٹینس ایسوسی ایشن(ڈبلیو ٹی اے)بلی جین کنگ کپ جیت لیا، اس ٹیم نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلواکیہ کی ٹیم کو با آسانی 0-2 شکست دے کر 11 سال بعد یہ ٹائٹل پانچویں مرتبہ اپنے نام کیا۔ڈبلیو ٹی اے بلی جین کنگ کپ ک61 ویں ایڈیشن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے سپین کے شہر ملاگاکے مارٹن کارپینا ایرینا میں کھیلے جارہے ہیں جس کے فائنل میچ میں اٹلی اور سلواکیہ کی خواتین ٹینس ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ۔ اٹلی کی ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سلواکیہ کی ٹیم کو دونوں سنگلز مقابلوں میں شکست دے کر فائنل 0-2 گیم سے جیت لیا۔

اٹلی کی دو بار کی گرینڈ سلام فائنلسٹ جیسمین پاولینی نےعمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سلواکیہ کی ربیکا سرامکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے شکست دی جبکہ دوسرے سنگلز مقابلے میں اٹلی کی لوسیا برونزٹی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلواکیہ کی حریف کھلاڑی وکٹوریہ ہرنکاکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر اپنی ٹیم کو ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس فتح کے بعد اٹلی نے 2013 کے بعد ایک مرتبہ پھر بی جین کنگ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔