ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسزاٹک و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی انیل سعید نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اٹک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

مزید خبریں
اٹک۔ 08 ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسزاٹک و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی انیل سعید نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے مختلف علاقوں میں صفائی کے عمل، عملے کی کارکردگی اور دستیاب وسائل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران، اہلکاروں اور صفائی ستھرائی کے عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو بہترین اور معیاری صفائی کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران اور اہلکار اپنی ذمہ داریاں محنت، دیانتداری اور خوش اسلوبی سے سرانجام دیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ ملے۔
صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی انیل سعید نے صفائی ستھرائی کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارکنان عوام کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام حکومت پنجاب کا ایک اہم عوامی فلاحی منصوبہ ہے، جس کے تحت شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوبصورت ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔







