اٹک ،نیزہ بازی ہمارے آبائو اجداد کا ورثہ اور پنجاب کی تہذیب کا لازمی جزو ہے، گورنر پنجاب

اٹک۔ 04 نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ہماری ثقافت ہماری پہچان ہے، نیزہ بازی ہمارے آبائو اجداد کا ورثہ اور پنجاب کی تہذیب کا لازمی جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جیسے روایتی کھیل نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت اور روایات سے جوڑنے کا بہترین ذریعہ بھی فراہم کرتے ہیں۔گورنر پنجاب نے ان خیالات …

اٹک۔ 04 نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ہماری ثقافت ہماری پہچان ہے، نیزہ بازی ہمارے آبائو اجداد کا ورثہ اور پنجاب کی تہذیب کا لازمی جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جیسے روایتی کھیل نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت اور روایات سے جوڑنے کا بہترین ذریعہ بھی فراہم کرتے ہیں۔گورنر پنجاب نے ان خیالات کا اظہار ضلع اٹک کے نواحی گاؤں مدروٹہ میں منعقدہ نیزہ بازی کی شاندار تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد، مقامی معززین، منتخب نمائندگان، اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب میں صوبہ بھر اور ضلع اٹک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نامور اور ماہر نیزہ بازوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ گورنر پنجاب نے فاتح ٹیموں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کیے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت مقامی ثقافت، کھیلوں اور دیہی روایات کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے تاکہ نوجوان نسل اپنی جڑوں سے جڑی رہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اٹک کی جانب سے اس شاندار تقریب کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ایسے ایونٹس معاشرتی ہم آہنگی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔آخر میں، گورنر پنجاب نے تقریب کے منتظمین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔