اٹک ،پولیس نے معمولی جھگڑے پر خاتون کے گھر کو آگ لگانے والا ملزم گرفتار کر لیا

اٹک۔ 05 نومبر (اے پی پی):اٹک پولیس نے معمولی جھگڑے کی رنجش پر خاتون کے گھر کو آگ لگانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔بخمینہ جان زوجہ فدا محمد سکنہ گھوڑا مار تحصیل وضلع اٹک نے مورخہ 13.10.2025کو پولیس چوکی باغ نیلاب تھانہ صدر اٹک میں تحریری درخواست دی کہ گھوڑا مار کی رہائشی ہوں گھریلو خاتون ہوں ہمارا اور وزیر بادشاہ لوگوں کے درمیان کل گھوڑامار گاؤں میں جھگڑا ہوا …

اٹک۔ 05 نومبر (اے پی پی):اٹک پولیس نے معمولی جھگڑے کی رنجش پر خاتون کے گھر کو آگ لگانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔بخمینہ جان زوجہ فدا محمد سکنہ گھوڑا مار تحصیل وضلع اٹک نے مورخہ 13.10.2025کو پولیس چوکی باغ نیلاب تھانہ صدر اٹک میں تحریری درخواست دی کہ گھوڑا مار کی رہائشی ہوں گھریلو خاتون ہوں ہمارا اور وزیر بادشاہ لوگوں کے درمیان کل گھوڑامار گاؤں میں جھگڑا ہوا تھا۔

آج میں اٹک ہسپتال گئی ہوئی تھی تو میرے رشتہ دار جمروز دین نے مجھے کال کر کے بتایا کہ آپ کے گھر کو وزیر بادشاہ کے بھائی مسمی فضل بادشاہ ولد غلام احمد عرف بدوں سکنہ گھوڑا مار تحصیل و ضلع اٹک نے آگ لگا دی ہے، مسمی فضل بادشاہ نے اپنے بھائی کی ایماء پر میرے گھر کو آگ لگا کر سخت زیادتی کی ہے۔ جسکی درخواست پر تھانہ صدر اٹک پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے نامزد ملزم فضل بادشاہ کو گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔