اٹک ،ڈی پی او نےعوامی مسائل کے حل کے لیے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

ڈی پی او اٹک نےعوامی مسائل کے حل کے لیے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے کھلی کچہریوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ڈی پی او آفس اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

اٹک۔ 16 جون (اے پی پی):ڈی پی او اٹک نےعوامی مسائل کے حل کے لیے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے کھلی کچہریوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ڈی پی او آفس اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنے مسائل پیش کیے۔ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل سے براہِ راست آگاہی حاصل کر کے ان کا بروقت حل یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے

مزید خبریں