اٹک پولیس نے ایمرجنسی سروس پکار 15 پر موٹر سائیکل چھیننے کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار کر لیا

158
Emergency bike service
Emergency bike service

اٹک۔ 01 نومبر (اے پی پی):اٹک پولیس نے ایمرجنسی سروس پکار 15 پر موٹر سائیکل چھیننے کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ تھانہ جنڈ پولیس کو مشتاق حسین نے کال کر کے بتایا کہ کے میرے ساتھ موٹر سائیکل چھیننے کی واردات ہو گئی ہے۔ اطلاع پا کر تھانہ جنڈ پولیس کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچی تو کالر مشتاق حسین ولد محمد اکرم سکنہ سگھری سے ملاقی ہو کر دریافت عمل میں لائی تو معلوم ہوا کہ مشتاق حسین نے عاقل شاہ کی رقم دینی تھی اور خود ہی عاقل شاہ کے پاس موٹر سائیکل کھڑا کر کے پولیس ایمرجنسی سروس پر جھوٹی کال کر دی۔

تھانہ جنڈ پولیس نے مقدمہ درج کر جھوٹی کال کرنے والے ملزم مشتاق حسین سکنہ سگھری تحصیل جنڈ کو گرفتار کر لیا۔