اٹک۔ 18 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں تھانہ فتح جنگ پولیس کے اے ایس آئی راشد علی نے دوران چیکنگ منشیات سمگلر ذوالفقار علی ولد منظور الہی سکنہ فتح جنگ سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی دوسری جانب تھانہ سٹی اٹک پولیس نے گشت کے دوران فدا شاہ ولد ابرار شاہ ساکن مرزا اٹک کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا تو ملزم فدا شاہ کے قبضہ سے 1260 گرام چرس برآمد کر لی۔
ہر دو ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے پاپند سلاسل کر دیا اسی طرح تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نےدوران گشت محمد ابوبکر ولد نذیر کی تلاشی لینے پر اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ 3 ضرب روند برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔