اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ 18 اداروں کی نجکاری ایک ساتھ کی جا رہی ہے، 16 اداروں کے مالیاتی مشیروں کا تقرر کیا جا چکا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اداروں کی نجکاری کے حوالے سے پیپرا رولز اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں …
اٹھارہ اداروں کی نجکاری ایک ساتھ کی جا رہی ہے، 16 اداروں کے مالیاتی مشیروں کا تقرر کیا جا چکا ہے،وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ 18 اداروں کی نجکاری ایک ساتھ کی جا رہی ہے، 16 اداروں کے مالیاتی مشیروں کا تقرر کیا جا چکا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اداروں کی نجکاری کے حوالے سے پیپرا رولز اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ میں ایل این جی پاور پلانٹس کی بولی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ محمد میاں سومرو نے کہا کہ ہر ماہ ایک ادارے کی نجکاری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بینک, او جی ڈی سی ایل اور سروسز ہوٹلز لاہور کی نجکاری کہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای بینک اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری بھی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل این جی پلانٹس کی نجکاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے اور جون تک 5 اداروں کی نجکاری کے عمل کو مکمل کر لیا جائے گا۔








