17.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریںاپریل کیلئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 6.40 روپےاضافہ

اپریل کیلئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 6.40 روپےاضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپریل کیلئے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی)سلنڈر کی قیمت میں 6.40 روپےاضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں 0.75 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جسکے باعث ایل پی جی کی صارف قیمت میں 6.40 روپے یعنی 0.21 فیصد فی سلنڈر کا اضافہ کیاگیا ہے ۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ایل پی جی کی قیمت یکم اپریل 2025سے نافذ العمل ہوگی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577551

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں