اپنی آزادنہ حیثیت اور ساکھ پر سمجھوتا نہیں کرتے، آئی اے ای اے

Director General IAEA
Director General IAEA

ویانا ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ وہ اپنی آزادنہ حیثیت اور ساکھ پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے ایران پر عائد کئے جانے والے نئے الزامات کے تناظر میں اس عالمی ادارے نے کہا کہ خفیہ معلومات چہرے دیکھ کر حاصل نہیں کی جاتی۔ آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ عالمی ادارہ ضرورت پڑنے پر اپنے معائنہ کار مخصوص علاقوں اور تنصیبات پر بھیجتا ہے اور دستیاب معلومات کا تحفظ کیا جاتا ہے۔