راولپنڈی۔23نومبر (اے پی پی):قومی کرکٹر عثمان طارق نے کہا ہے کہ وہ اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ آئندہ میچوں میں بھی برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ کامیابی مستقل محنت اور سیکھنے کے عمل کا نتیجہ ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بھی اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ عثمان طارق نے زمبابوے کے خلاف میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک کی اور 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ راولپنڈی کرکٹ …
اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ آئندہ میچوں میں بھی برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے، قومی کرکٹر عثمان طارق

مزید خبریں
راولپنڈی۔23نومبر (اے پی پی):قومی کرکٹر عثمان طارق نے کہا ہے کہ وہ اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ آئندہ میچوں میں بھی برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ کامیابی مستقل محنت اور سیکھنے کے عمل کا نتیجہ ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بھی اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ عثمان طارق نے زمبابوے کے خلاف میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک کی اور 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا باؤلنگ ایکشن نیچرل ہے اور وہ ابتدا ہی سے اسی انداز میں باؤلنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب ان پر مشکوک باؤلنگ ایکشن کی رپورٹ ہوئی تو وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے تھے تاہم اس نازک مرحلے پر اہل خانہ، دوستوں اور کوچز نے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے بھی اس دوران ان کی رہنمائی کی جس کے نتیجے میں ان کا باؤلنگ ایکشن کلیئر ہو گیا اور وہ دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ فیلڈ سیٹ اپ کو مدنظر رکھتے ہوئے لائن و لینتھ پر توجہ دیتے ہیں تاکہ ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ مفید ثابت ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ہر میچ میں ٹیم کو کامیابی دلانے کے لیے بہترین باؤلنگ کرنا ہے۔








