اوٹاوا ۔ 13 اپریل (اے پی پی) ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔ اوٹاوا میں کینیڈا کی اعزازی شہریت ملنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکتے وہ اور ان جیسی خواتین جو اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں وہ حقیقی معنوں میں پاکستان کی نمائندہ ہیں …
اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والی میرے جیسی خواتین حقیقی معنوں میں پاکستان کی نمائندہ ہیں، ملالہ یوسف زئی

مزید خبریں
اوٹاوا ۔ 13 اپریل (اے پی پی) ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔ اوٹاوا میں کینیڈا کی اعزازی شہریت ملنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکتے وہ اور ان جیسی خواتین جو اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں وہ حقیقی معنوں میں پاکستان کی نمائندہ ہیں اور وہ پاکستان کو آگے لے کر جائیں گی۔ ملالہ نے کہا کہ تعلیم تربیت اور آگے بڑھنے کے لئے انتہائی ضروری ہے اور تعلیم کے فروغ کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں کو حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کی بہت یاد آتی ہے اور وہ بہت جلد واپس پاکستان آئیں گی۔







