اپوزیشن جماعتوں کو عام آدمی کے مسائل حل کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں آنا چاہئے، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو عوامی اجتماعات میں وقت ضائع کرنے کے بجائے عام آدمی کے مسائل حل کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں آنا چاہئے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے پارلیمنٹ ایک بہترین فورم ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن قیادت سے …

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو عوامی اجتماعات میں وقت ضائع کرنے کے بجائے عام آدمی کے مسائل حل کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں آنا چاہئے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے پارلیمنٹ ایک بہترین فورم ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن قیادت سے سوال کیا کہ وہ پارلیمنٹ کی کارروائی میں کیوں نہیں جارہے ہیں۔وزیر مملکت نے اپوزیشن سے کہا کہ وہ عوام سے متعلقہ معاملات کو اجاگر کرنے کےلئے اپنا تعمیری کردار کرے. انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ان کے حل کے لئے پوری طرح سے کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کو عوامی اجتماعات سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس سے کورونا وائرس پھیلنے کا ایک سنگین خطرہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان واپس آنا اور عدالتوں کے احکامات کی تعمیل کرنی چاہیے۔