وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت جدید ایکوا کلچر کے ذریعے آبی زراعت کے فروغ میں اہم پیشرفت۔
وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت جدید ایکوا کلچر کے ذریعے آبی زراعت کے فروغ میں اہم پیش رفت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت جدید ایکوا کلچر کے ذریعے آبی زراعت کے فروغ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات جدید آبی زراعت، غذائی تحفظ اور برآمدات کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے، سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے گھارو میں جدید ایکوا کلچر فارمز قائم کئے گئے ہیں، گھارو ایکوا کلچر فارمز میں ٹیلاپیا، پینگاسیئس اور دیگر اقسام کی مچھلیوں جدید طرز پر افزائش کی جا رہی ہے، فارمز میں پانی کے معیار، آکسیجن، خوراک اور بائیو سکیورٹی کی مسلسل نگرانی سے مچھلیوں کی بہتر افزائش یقینی بنائی جا رہی ہے، پولی کلچر فارمنگ کے ذریعے ایک ہی فارم میں مختلف اقسام کی مچھلیوں کی افزائش سے پیداوار بڑھائی جا رہی ہے۔گھارو میں پہلی بار ایکویریم میں پالی جانے والی مچھلیوں کی فارمنگ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔پاک گھارو اور ملائیشیا کی کمپنی جی کے ایکوا ایس ڈی این بی ایچ ڈی کے اشتراک سے پاکستان کی پہلی آل میل فریش واٹر جائنٹ پراون ہیچری قائم کی گئی ہے۔جدید مونو سیکس بریڈنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے بڑے سائز، یکساں افزائش اور بہتر تجارتی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔یہ جھینگا ٹیلاپیا اور پینگاسیئس کے ساتھ بھی کامیابی سے پالا جا سکتا ہے جس سے فارمز کی مجموعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔منصوبے سے برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ کسانوں کی آمدن، جدید آبی زراعت اور قومی معیشت کو فروغ ملے گا۔








