اپوزیشن جماعتوں کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے، حکومت کو اے پی سی سے کوئی خطرہ نہیں، آج انتخابات ہوں تو پی ٹی آئی کو اور بھی زیادہ نشستیں حاصل کرے گی ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ عوامی حمایت کے بغیر اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کامیاب نہیں ہو سکتی، ماضی میں جب بھی عوام نے اپوزیشن کا ساتھ دیا تو اسے کامیابی ملی جیسا کہ فیلڈ مارشل ایوب خان اور ذوالفقار علی بھٹو کی حکومتوں کے خلاف تحریکوں میں ہوا ، پیر کو نجی …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ عوامی حمایت کے بغیر اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کامیاب نہیں ہو سکتی، ماضی میں جب بھی عوام نے اپوزیشن کا ساتھ دیا تو اسے کامیابی ملی جیسا کہ فیلڈ مارشل ایوب خان اور ذوالفقار علی بھٹو کی حکومتوں کے خلاف تحریکوں میں ہوا ، پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن جماعتوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے کیونکہ ان کے پاس حکومت کے خلاف احتجاج کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اگر آج انتخابات ہوں تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اور بھی زیادہ نشستیں ملیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب پالیسیوں اور ملک میں معاشی استحکام لانے کے لئے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری کو 1990ء سے بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا ہے لیکن ابھی تک سزا سے بچے ہوئے ہیں۔