اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بدعنوان سیاسی عناصر کی مشترکہ مفادات کی کونسل ہے، عوام پر یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ یہ لوگ صرف ذاتی مفادات اور سیاسی فواہد کے حصول کیلئے جمع ہوئے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بدعنوان سیاسی عناصر کی مشترکہ مفادات کی کونسل ہے، عوام پر یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ یہ لوگ صرف ذاتی مفادات اور سیاسی فواہد کے حصول کیلئے جمع ہوئے ہیں، ان کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں …

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بدعنوان سیاسی عناصر کی مشترکہ مفادات کی کونسل ہے، عوام پر یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ یہ لوگ صرف ذاتی مفادات اور سیاسی فواہد کے حصول کیلئے جمع ہوئے ہیں، ان کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور پوری دنیا کے اقتصادی ماہرین بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں جبکہ ماضی میں ملکی معیشت چلانے والے ان دنوں لندن میں بیٹھ پاکستان کی معیشت پر تنقید کر رہے ہیں جو کہ مضحکہ خیز ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی میں وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے بعد لوگوں پر یہ بات عیاں ہو گئی ہے کہ سابق وزیراعظم بالکل فٹ ہیں اور صرف اپنی صحت پر سیاست کر رہے ہیں، نواز شریف کو چاہیے کہ وطن واپس آ کر عدالتوں میں اپنے مقدمات کا سامنا کریں۔

مزید خبریں