اپوزیشن جماعتیں اپنی تحریک اور جلسوں کے ذریعے حکومت کو دبائو میں لا کر کرپشن کے کیسز ختم کروانا چاہتی ہیں، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی تحریک اور جلسوں کے ذریعے حکومت کو دبائو میں لا کر اپنے خلاف کرپشن کے کیسز ختم کروانا چاہتی ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنمائوں کو منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستان تحریک انصاف …

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی تحریک اور جلسوں کے ذریعے حکومت کو دبائو میں لا کر اپنے خلاف کرپشن کے کیسز ختم کروانا چاہتی ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنمائوں کو منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمائوں پر کوئی چارج شیٹ نہیں ہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمن کے منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ذریعہ بلائے جانے والے جلسوں کے دوران مدرسوں کے طلباءکا غلط استعمال کرنا ایک خطرناک کھیل ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز عوامی اجتماعات کے دوران معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہیں۔