ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد پولیس رانا عمر فاروق نے ورچوئل یونیورسٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور اسلام آباد پولیس ریکروٹمنٹ 2026 کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی آئی جی سکیورٹی کا ورچوئل یونیورسٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ،پولیس بھرتی انتظامات کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد پولیس رانا عمر فاروق نے ورچوئل یونیورسٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور اسلام آباد پولیس ریکروٹمنٹ 2026 کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی نے بھرتی کے عمل سے متعلق انتظامات، امیدواروں کے لیے سہولیات اور سکیورٹی اقدامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بھرتی کے تمام مراحل میں شفافیت، میرٹ اور قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔رانا عمر فاروق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں بھرتی کا عمل مکمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر ہونا چاہیے، جبکہ امیدواروں کو تمام مراحل میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سکیورٹی اور انتظامی امور میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔








