اپوزیشن نیب کے ترمیمی آرڈیننس پرمنفی سیاست کررہی ہے، علی نواز اعوان

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نیب کے ترمیمی آرڈیننس پر منفی سیاست کررہی ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نیب قوانین میں ترامیم کا مطالبہ کررہی تھی اور اب نئے آرڈیننس کا مطالعہ کئے بغیر تنقید کر رہی ہے۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نیب کے ترمیمی آرڈیننس پر منفی سیاست کررہی ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نیب قوانین میں ترامیم کا مطالبہ کررہی تھی اور اب نئے آرڈیننس کا مطالعہ کئے بغیر تنقید کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو چاہیے کہ وہ محض تنقید کرنے کی بجائے حکومت کے سامنے اپنی تجاویز پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ پہلے اپوزیشن کا یہ موقف تھا کہ تاجر برادری کو مسائل ہیں اور معیشت ترقی نہیں کر رہی تاہم اب تاجر آزادانہ طور پر کام کرسکیں گے کیونکہ نیب آرڈیننس کے تحت پروسیجرل نقائص کا خاتمہ ہوگا ۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن میں بعض بد عنوان عناصر جمہوری نظام میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں مگر پی ٹی آئی کی قیادت قوم کی خدمت جاری رکھے گی ۔

مزید خبریں