اپوزیشن کرپشن سے آلودہ پرانا پاکستانی چاہتی ہے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت ایسا ہر گز نہیں ہونے دے گی، میاں فرخ حبیب

66
حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے فیصل آباد سمیت صوبہ بھرمیں سینکڑوں سستے رمضان بازار قائم کئے ہیں ، میاں فرخ حبیب
حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے فیصل آباد سمیت صوبہ بھرمیں سینکڑوں سستے رمضان بازار قائم کئے ہیں ، میاں فرخ حبیب

فیصل آباد۔16فروری (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کرپشن سے آلودہ پرانا پاکستانی چاہتی ہے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت ایسا ہر گز نہیں ہونے دے گی۔میا ں برادران نے ہمیشہ پیسے کی سیاست کی اپوزیشن کو سینٹ کے الیکشن میں اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے اس خوف سے اپوزیشن اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کر رہی ہے ان کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔

بدقسمتی سے اب تک اپوزیشن نے ماضی سے خود کو الگ نہیں کیا۔ملک میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے۔سینٹ میں الیکشن کامیابی کے بعد پی ٹی آئی ایوان بالا کی بھی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔شفاف انتخابات کے انعقاد سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک سسک سسک کر دم توڑ رہی ہے،جو کل تک اسمبلیوں کو جعلی قرار دے کر مستعفی ہونے اور سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کی بڑھکیں لگا رہے تھے وہ آج انہی اسمبلیوں میں اپنے امیدواروں کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں،انشا اللہ پاکستان آگے بڑھتا رہے گااور ا س کی قسمت کو کھوٹا کی سوچ رکھنے والوں کی مراد کبھی پوری نہیں ہو گی۔ اپوزیشن جماعتوں نے بلا جواز تحریک شروع کی۔