اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک کا حکومت پر کوئی دبائو نہیں، حکومت مضبوط ہے، طوفان صرف چائے کی پیالی میں اٹھایا جا رہا ہے، مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات کا احساس ہے، ایم کیو ایم کی تمام شکایات کا ازالہ کریں گے، شہباز شریف اور مریم نواز ایک پیج پر نہیں ہیں، (ن) …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک کا حکومت پر کوئی دبائو نہیں، حکومت مضبوط ہے، طوفان صرف چائے کی پیالی میں اٹھایا جا رہا ہے، مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات کا احساس ہے، ایم کیو ایم کی تمام شکایات کا ازالہ کریں گے، شہباز شریف اور مریم نواز ایک پیج پر نہیں ہیں، (ن) لیگ کے پاس غریب عوام کی بات کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے، ان کا لیڈر عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیا جا چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے تحفظات کا احساس ہے، ایم کیو ایم کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں، ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی جماعت ہے، مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا فیصلہ عدالتی حکم کے نتیجے میں کیا گیا ہے، حکومت کی ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں، حکومت ایم کیو ایم کے تحفظات کو سنجیدگی سے لے گی اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی قسم کے دبائو کا شکار نہیں ہے، پی ڈی ایم بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے، قومی مفاد کے لئے چلائی گئی تحریکوں کو عوام میں پذیرائی ملتی ہے لیکن اپوزیشن کی جانب سے ذاتی مفادات کے لئے چلائی جانے والی تحریک کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز ایک پیج پر نہیں ہیں، مریم نواز سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیانیہ لے کر چل رہی ہیں، اگر کوئی بھی رہنما شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کرتا ہے تو اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز ایک پیج پر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی رہنما عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، (ن) لیگ کے پاس غریب عوام کی بات کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے، ان کا لیڈر عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیا جا چکا ہے۔








