اپیک ممالک تعاون اور باہمی فوائد کے تصور پر قائم رہیں تاکہ مشترکہ خوشحالی اور سلامتی پر مبنی ترقی حاصل کی جا سکے،چین
اپیک ممالک تعاون اور باہمی فوائد کے تصور پر قائم رہیں تاکہ مشترکہ خوشحالی اور سلامتی پر مبنی ترقی حاصل کی جا سکے،چین

مزید خبریں
بیجنگ ۔24مئی (اے پی پی):چین نے کہا کہ موجودہ صدی میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ں ہو رہی ہیں اس لیے ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (اپیک )کے تمام رکن ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کا احترام اور اعتماد برقرار رکھتے ہوئے تعاون اور باہمی فوائد کے تصور پر قائم رہیں تاکہ مشترکہ خوشحالی کو فروغ اور کھلے پن ، معیار ، توازن اور سلامتی پر مبنی ترقی کو حاصل کیا جا سکے۔
چینی میڈیا کے مطابق یہ بات چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فنگ نے چینی شہر سوچو ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن ( اپیک )کے وزرائے تجارت کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ چین ہر فریق کے ساتھ مل کر نئے ابھرتے ہوئے شعبوں میں بات چیت کو مضبوط کرنے، عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات کی مشترکہ حمایت کرنے اور خطے کی اقتصادی یکجہتی کے عمل کو عملی اور لچکدار طریقے سے آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی جدید کاری کی نئی کامیابیاں ایشیا ، بحرالکاہل اور پوری دنیا کی اقتصادی ترقی میں مزید مثبت توانائی فراہم کریں گی۔اجلاس میں شرکت کے دوران ہی لی فنگ نے عالمی تجارتی تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایویلا اور تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر تجارت سوپھاجی سوتھم پن سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں اور عالمی تجارتی تنظیم اور چین تھائی لینڈ تجارتی تعاون سے متعلق امور بارے تبادلہ خیال کیا۔








