اکادمی ادبیات پاکستان تمام پاکستانی زبانوں میں قائداعظم محمد علی جناح کے حوالے سے کتب شائع کرے گی

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی)اکادمی ادبیات پاکستان (پی اے ایل) تمام پاکستانی زبانوں میں قائداعظم محمد علی جناح کے حوالے سے کتب شائع کرے گی۔ وفاقی وزیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ شفقت محمودکی ہدایت پر بانی پاکستان کے نظریات، طرز زندگی اور خیالات سے نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے ملک کی تمام زبانوں میں کتب شائع کی جائیں گی۔ پی اے ایل …

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی)اکادمی ادبیات پاکستان (پی اے ایل) تمام پاکستانی زبانوں میں قائداعظم محمد علی جناح کے حوالے سے کتب شائع کرے گی۔ وفاقی وزیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ شفقت محمودکی ہدایت پر بانی پاکستان کے نظریات، طرز زندگی اور خیالات سے نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے ملک کی تمام زبانوں میں کتب شائع کی جائیں گی۔ پی اے ایل حکام نے کہا ہے کہ قائداعظم پر لکھے گئے مضامین پر مشتمل کتب بھی شائع کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مصروف محقق اور سکالز یہ کتب تحریر کریں گے جو تمام زبانوں میں شائع کی جائینگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم پر کی جانے والی شاعری سمیت ان کے خیالات، تصورات اور طرز زندگی کے حوالے سے بھی کتب شائع کی جا رہی ہیں تا کہ نوجوان طبقہ کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔

مزید خبریں