اگر جج صاحبان اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں تو سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے؟ وفاقی وزیر اطلاعات

113
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم کا سوال اہمیت کا حامل ہے کہ اگر جج صاحبان اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں تو سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے؟۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو عالمی درجہ بندی میں اپنی تیزی سے گرتی ہوئی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ نئے چیف جسٹس جب حلف لیں گے تو انہیں اس چیلنج کا سامنا ہوگا۔