سئیول۔30جنوری (اے پی پی):شمالی کوریا نے ایک ایسے میزائل کا تجربہ کیا ہے جسے 2017 کے بعد سے اب تک اس ملک کی جانب سے کیا جانے والا سب سے بڑا میزائل تجربہ سمجھا جا رہا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے نے جنوبی کوریا سے آنے والی اطلاعات کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا نے اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 07:52 پر شمالی کوریا کے مشرقی ساحل …
شمالی کوریا کا 2017 کے بعد سب سے بڑا میزائل تجربہ

مزید خبریں
سئیول۔30جنوری (اے پی پی):شمالی کوریا نے ایک ایسے میزائل کا تجربہ کیا ہے جسے 2017 کے بعد سے اب تک اس ملک کی جانب سے کیا جانے والا سب سے بڑا میزائل تجربہ سمجھا جا رہا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے نے جنوبی کوریا سے آنے والی اطلاعات کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا نے اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 07:52 پر شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے ایک میزائل لانچ کیا ہے، یہ اس مہینے کا ساتواں میزائل تجربہ ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کو بیلسٹک اور جوہری ہتھیاروں کے تجربات سے منع کرتے ہوئے اس پر سخت پابندیاں عائد کررکھی ہیں لیکن وہ باقاعدگی سے ان پابندیوں کو توڑتا رہتا ہے۔ادھر،شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنے ملک کے دفاع کو بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔








