اقوامِ متحدہ نے عالمی اوسط درجۂ حرارت میں اضافے کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ اس سال اور اس کے بعد اگلے چار برسوں تک درجۂ حرارت ریکارڈ سطح کے قریب یا اس کے برابر رہنے کا امکان ہے۔
اگلے چار برسوں کے دوران درجۂ حرارت ریکارڈ سطح پر رہنے کا امکان، اقوامِ متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحد ہ ۔29مئی (اے پی پی):اقوامِ متحدہ نے عالمی اوسط درجۂ حرارت میں اضافے کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ اس سال اور اس کے بعد اگلے چار برسوں تک درجۂ حرارت ریکارڈ سطح کے قریب یا اس کے برابر رہنے کا امکان ہے۔اردو نیوز کے مطابق اب تک ریکارڈ کیے گئے 11 گرم ترین سال 2015 کے بعد ہی آئے ہیں، اور اقوامِ متحدہ کے موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ رجحان جاری رہے گا، جبکہ 2031 سے پہلے ایک اور گرم ترین سال اس فہرست میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کے مطابق اس بات کا 75 فیصد امکان موجود ہے کہ 2026 سے 2030 کے درمیان پانچ سال کا اوسط درجۂ حرارت صنعتی دور سے پہلے (1850-1900) کی اوسط سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کی اہم حد کو عبور کر جائے گا۔یہ پیش گوئی ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب مغربی یورپ ایک ’ہیٹ ڈوم‘ یعنی گرم ہوا کے دباؤ میں جھلس رہا ہے، جس کے باعث برطانیہ اور فرانس میں مئی کے درجۂ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ادارے نے کہا کہ ’آنے والے پانچ برسوں میں عالمی اوسط درجۂ حرارت ریکارڈ سطح کے قریب یا اس کے برابر رہنے کا امکان ہے۔ادارے نے مزید کہا کہ ’86 فیصد امکان ہے کہ 2026 سے 2030 کے درمیان کسی ایک سال میں درجۂ حرارت 2024 کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کرے گا۔








