اہل لاہور نے عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی کا حق ادا کر دیا، اقبال حسین باجوہ

صدر تحریک منہاج القرآن لاہور اقبال حسین باجوہ نے منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران، پی پی صدور و ناظمین، کارکنان، وابستگان اور اہل لاہور کو تاریخی و عظیم الشان 43 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے

لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):صدر تحریک منہاج القرآن لاہور اقبال حسین باجوہ نے منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران، پی پی صدور و ناظمین، کارکنان، وابستگان اور اہل لاہور کو تاریخی و عظیم الشان 43 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے۔

بدھ کے روز یہاں جاری اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی اہل لاہور کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، جنہوں نے ایک بار پھر میزبانی کا حق ادا کر دیا۔ مرد و زن کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ حاضرین کے دل عشقِ رسولؐ ۖ سے سرشار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میلادِ مصطفیؐ ۖ کا پیغام محبت، امن، سلامتی، برداشت اور احترامِ انسانیت ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے وابستگان محافلِ میلاد کے ذریعے اسی عالمگیر پیغام کو عام کر رہے ہیں۔

انہوں نے عالمی میلاد کانفرنس کی کامیابی پر تحریک منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران سمیت جملہ فورمز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ اہل لاہور خوش نصیب ہیں کہ انہیں ہر سال عالم اسلام کی عظیم میلاد کانفرنس کی میزبانی کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضور نبی اکرمؐ ۖ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے ہدایت، رحمت اور عملی زندگی کے ہر شعبے میں کامل رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ آپؐۖ نے محبت، اخوت، عدل، رواداری، دیانت، خدمتِ خلق اور حسنِ اخلاق کا درس دیا۔

 

مزید خبریں