پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پولیس افسران و اہلکاروں کے رویوں میں مثبت تبدیلی اور شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں افسران و اہلکاروں کے رویوں میں بہتری کے لیے تربیتی ورکشاپ

مزید خبریں
راولپنڈی۔9ستمبر (اے پی پی):پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پولیس افسران و اہلکاروں کے رویوں میں مثبت تبدیلی اور شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین، ڈی ایس پی لیگل راشد بلال سمیت دیگر افسران نے لیکچرز دیے۔ ورکشاپ میں ضلع بھر کے افسران و اہلکاروں، ایلیٹ فورس، ٹریفک سٹاف اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ورکشاپ کا مقصد پولیس افسران و اہلکاروں کے رویوں میں بہتری اور اخلاقی تربیت تھا۔ شرکاء کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کے وقار، عزت نفس اور بنیادی حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے، تھانوں، ناکہ جات، پولیس دفاتر اور خدمت مراکز پر آنے والے شہریوں سے عزت، احترام اور شائستگی سے پیش آیا جائے جبکہ خواتین، بزرگوں اور بچوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔







