بھارت میں حضرت امیر خسرو ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے درخواستیں طلب
بھارت میں حضرت امیر خسرو ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے درخواستیں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے بھارت میں حضرت امیر خسرو ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
خواہشمند زائرین وزارت کی ویب سائٹ پر موجود مخصوص زیارت درخواست فارم پر اپنی درخواستیں 25 ستمبر 2026 تک سیکشن آفیسر (زیارت)، وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، اسلام آباد کے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اگر زائرین کے انتخاب کے لئے قرعہ اندازی کی ضرورت پیش آئی تو یہ جمعہ 23 اکتوبر 2026 کو دوپہر 2 بجے وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، کوہسار بلاک، پہلی منزل، اسلام آباد کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگی۔
واضح رہے کہ حضرت امیر خسروؒ کا سالانہ عرس 22 تا 29 مارچ 2027 کو نئی دہلی، بھارت میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ عرس کے آغاز کی حتمی تاریخ پاکستان ہائی کمیشن، بھارت سے تصدیق موصول ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔عرس میں شرکت سے متعلق دیگر تفصیلات، شرائط و ہدایات زیارت درخواست فارم میں درج ہیں۔ مزید معلومات وزارتِ مذہبی امور کی سرکاری ویب سائٹ www.mora.gov.pk سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔







