معیاری تعلیم روشن مستقبل کی بنیاد ہے، ڈپٹی کمشنرخانیوال

ڈپٹی کمشنرخانیوال حنا ارشد نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول نمبر 2 اور گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کا دورہ کیا۔

خانیوال ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرخانیوال حنا ارشد نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول نمبر 2 اور گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کا دورہ کیا۔ انہوں سکولوں میں اساتذہ و طلباء کی حاضری، کلاس رومز میں صفائی کی صورتحال چیک کی۔ سکولوں کی لیبارٹریوں میں دستیاب سہولیات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور اساتذہ کو دستیاب وسائل کے مطابق طلباء کو بہترین تعلیم و تربیت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ معیاری تعلیم روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کونسلنگ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، سکولوں میں تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے اور طلباء کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے