اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) ایئر کموڈور ملک فہیم اللہ کو ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ انہوں نے جنوری 1988ءمیں پی اے ایف کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ایک فائٹر سکوارڈن، ایک فائٹر ونگ اور آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی۔ ان کی سٹاف تقرریوں …
ایئر کموڈور ملک فہیم اللہ کو ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) ایئر کموڈور ملک فہیم اللہ کو ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ انہوں نے جنوری 1988ءمیں پی اے ایف کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ایک فائٹر سکوارڈن، ایک فائٹر ونگ اور آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی۔ ان کی سٹاف تقرریوں میں ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر ٹریننگ آفیسرز اور سینٹرل ایئر کمانڈ میں سینئر سٹاف آفیسرز (آپریشنز) شامل ہیں۔ وہ کمبیٹ کمانڈرز سکول، ایئر وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج چائنہ کے گریجویٹ ہیں۔ ایئر وائس مارشل ملک فہیم اللہ نے سٹرٹیجک سٹڈیز میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ انہیں ستارہ امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔








