ایبٹ آباد،ایوب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن میں ایمرجنسی بلاک،ہسپتال اپ گریڈیشن اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

ایوب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن (اے ایم ٹی آئی) ایبٹ آباد کے بورڈ آف گورنرز نے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دے دی

ایبٹ آباد۔ 18 جولائی (اے پی پی):ایبٹ آباد۔ 18 جولائی (اے پی پی):ایوب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن (اے ایم ٹی آئی) ایبٹ آباد کے بورڈ آف گورنرز نے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دے دی،چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک کے پی سی ون،ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی مرحلہ وار تزئین و آرائش،وارڈز،واش رومز،ہاسٹلز اور جدید کینٹین کی تعمیر کے لیے فنڈز منظور کیے گئے،اجلاس میں ملازمین کے نظرثانی شدہ پے اسکیل اور بنیادی تنخواہوں میں 8 سے 15 فیصد اضافے،مختلف کیڈرز کے سروس اسٹرکچر،نئی فیکلٹی اور نرسوں کی آسامیوں،ڈے کیئر سینٹر،جدید سینٹرل اسٹرلائزیشن و لانڈری سسٹم،ڈینٹل سیکشن کی اپ گریڈیشن اور یوروگائناکولوجی،بریسٹ سرجری اور سرجیکل آنکولوجی سمیت خصوصی شعبوں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی،بورڈ نے ادارے کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر قانونی کارروائی،میڈیا کنسلٹنسی کے حصول اور ترقیاتی منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کی۔