ایبٹ آباد،رمضان کے دوران گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد دکانداروں پر جرمانہ،چار گرفتار

ایبٹ آباد۔ 20 فروری (اے پی پی):ایبٹ آباد میں رمضان کے دوران گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے متعدد دکانداروں کو جرمانہ جبکہ چار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران پرائس کنٹرول مہم کے تحت مختلف علاقوں میں کارروائیاں تیز کر دیں،اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق نے نواں شہر،چونہ کاری،الیاسی مسجد اور گھڑی …

ایبٹ آباد۔ 20 فروری (اے پی پی):ایبٹ آباد میں رمضان کے دوران گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے متعدد دکانداروں کو جرمانہ جبکہ چار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران پرائس کنٹرول مہم کے تحت مختلف علاقوں میں کارروائیاں تیز کر دیں،اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق نے نواں شہر،چونہ کاری،الیاسی مسجد اور گھڑی پنہ میں اچانک معائنہ کیا،دوران چیکنگ فروٹ و سبزی فروشوں،قصابوں اور چکن شاپس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،

حکام کے مطابق متعدد دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمتیں وصول کرتے پائے گئے،بعض مقامات پر زندہ چکن کے بجائے گوشت فروخت کیا جا رہا تھا جبکہ گوشت مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کی بھی شکایات سامنے آئیں،انتظامیہ نے موقع پر بھاری جرمانے عائد کیے جبکہ چار خلاف ورزی کرنے والوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ نواں شہر منتقل کر دیا گیا،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی اور گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔