ایبٹ آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 14 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔
ایبٹ آباد،گاڑی کھائی میں گرنے سے 14 بچوں سمیت 20 افراد زخمی

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 10 جولائی (اے پی پی):ایبٹ آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 14 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق متاثرہ فیملی ہری پور سے پکنک منانے گلیات گئی اور واپس ہری پور آ رہی تھی کہ اس ودران گاڑی دھمتوڑ بائی پاس پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی 3 ایمبولینسز تربیت یافتہ ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ حادثے میں 14 بچے جن کی عمریں 12 سال سے کم ہیں اور 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا، جہاں سے 4 بچوں کو تشویشناک حالت میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کیا گیا۔








