پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کا بلاک 22 میں غیر قانونی سلاٹر ہاوس پر چھا پہ، 14 من کے قریب ناقص اور بیمارگوشت برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے خفیہ اطلاعات ملنے پر بلاک 22 نزد چاندنی چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر میں موجود غیر قانونی سلاٹر ہائوس پر چھاپہ مارکر 14 من کے قریب ناقص اور بیمار جانور کا گوشت برآمد کرلیا۔

سرگودھا۔ 10 جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے خفیہ اطلاعات ملنے پر بلاک 22 نزد چاندنی چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر میں موجود غیر قانونی سلاٹر ہائوس پر چھاپہ مارکر 14 من کے قریب ناقص اور بیمار جانور کا گوشت برآمد کرلیا۔ موقع پر موجود ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کی جانچ کرکے اسے انسانی استعمال کے لئے مضر قرار دیا جبکہ گوشت کو ڈمپنگ سائٹ پر تلف کردیا گیا۔ملزمان کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صوبے بھر میں غیر قانونی سلاٹرنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

مزید خبریں