لاہور ہائیکورٹ کا جبری مشقت کیس میں بازیاب 11 بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے جبری مشقت کے کیس میں بازیاب کرائے گئے 11 بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس جواد ظفر نے درخواست پر سماعت کی۔

لاہور۔10جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے جبری مشقت کے کیس میں بازیاب کرائے گئے 11 بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس جواد ظفر نے درخواست پر سماعت کی۔ صدر عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب محمد حسین وٹو کی جانب سے ایڈووکیٹ شاہد پرویز کاہلوں پیش ہوئے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پانچ بچوں، دو خواتین اور چار مردوں سمیت 11 افراد سے ایک بھٹہ مالک مبینہ طور پر بغیر معاوضہ جبری مشقت کروا رہا تھا اور پورے خاندان کو یرغمال بنا رکھا تھا۔ سماعت کے دوران تھانہ پسرور، سیالکوٹ کی پولیس نے بازیاب کرائے گئے مزدوروں کو عدالت میں پیش کیا، جس کے بعد عدالت نے تمام 11 افراد کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔