ایبٹ آباد شہر میں پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع

140

ایبٹ آباد۔ 8 اگست (اے پی پی):عوامی سہولت کی خاطر ایس ایس پی ٹریفک کی ہدایت پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے شہر میں پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔

جا بجا لگائی گئی ریڑھیوں اور دکانوں کے باہر کی گئی تجاویزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ریڑھیاں اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔

ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک مدثر ضیاءکی جانب سے انچارج سٹی اور دیگر ٹریفک نفری کو ہمراہ رکھ کر کینٹ بازار، کینٹ چوک، صدر بازار، مین بازار اور دیگر بازاروں میں پیدل چلنے والی عوام الناس کو درپیش مشکلات دور کرنے کی خاطر دکانوں کے باہر کھڑی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، جگہ جگہ لگائی گئی ریڑھیوں اور دکانداروں کی جانب سے دکان سے باہر کی گئی تجاویزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر کے بازار کو دونوں اطراف سے کلیئر کر دیا گیا ہے۔