ایبٹ آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی):ایبٹ آبادمیں ٹھنڈیانی روڈ کٹھوال کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے دوران سوزوکی میں سوار باپ اور بیٹا زخمی ہو گئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق اطلاع ملنے پر دو ایمبولینسز بمعہ ایک ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر سوزوکی نیچے دب گئی جس میں ایک بچہ اور ایک شخص پھنس گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو زندہ نکال لیا ہے۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔