
ایبٹ آباد۔ 7 جون (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل خان کے وژن کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد طاہراقبال خان کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں اور دیگر معاشرتی جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف موثر کارروائیاں و گرفتاریاں جاری ہیں۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن طاہر اقبال خان کی خصوصی دلچسپی اور احکامات پر آفیسر انچارج انوسٹی گیشن تھانہ میرپور، تھانہ کوٹھیالہ اور تھانہ ناڑہ کی بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں۔
مقدمہ علت 580 مورخہ 5 جون 2024ءجرم 552/i-333A/34 تھانہ میرپور میں ہر دو ملزمان محمد منیر ولد ساجد منیر سکنہ سلہڈ حال جناح آباد اور محمد اشفاق ولد محمد اسحاق سکنہ جناح آباد کو گرفتار کیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ مقدمہ علت 122 مورخہ 6 جون 2024ءجرم نائن سی تھانہ کوٹھیالہ میں ملزم عدیل زیب ولد محمد زیب سکنہ پانڈو تھانہ کو 470 گرام چرس کے ہمراہ گرفتار کیا گیا جبکہ مقدمہ علت 105 مورخہ 22 اپریل 2024ءجرم نائن ڈی تھانہ ناڑہ میں ملزم محمد بلال ولد خائستہ گل سکنہ ہری پور کو گرفتار کیاگیا۔