ایبٹ آباد۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر کے 05 کلو سے زائد چرس اور ہیروئن برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد کے تھانہ مانگل کے ایس ایچ او احسن شکور کی قیادت میں پولیس نے کارروائی کے دوران حمزہ سکنہ سجیکوٹ سے 04 کلو 813 گرام چرس جبکہ آصف سکنہ نکہ پانی سے 01 کلو 190 گرام چرس اور 910 گرام ہیروئن برآمد کی …
ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر کے 05 کلو سے زائد چرس اور ہیروئن برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد کے تھانہ مانگل کے ایس ایچ او احسن شکور کی قیادت میں پولیس نے کارروائی کے دوران حمزہ سکنہ سجیکوٹ سے 04 کلو 813 گرام چرس جبکہ آصف سکنہ نکہ پانی سے 01 کلو 190 گرام چرس اور 910 گرام ہیروئن برآمد کی
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات اور جرائم کے خلاف پولیس کی کارروائی میں تعاون کریں تاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو۔








